الہ آباد:مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ڈکیتی کے 2 ملزم ہلاک
برآمدگی کیلئے لے جا رہے تھے ،3 ملزم فرار،2 فائرنگ سے مارے گئے :پولیس
الہ آباد (نمائندہ دنیا )تحصیل چونیاں ضلع قصور کے علاقہ الہ آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ،زیر حراست ڈکیتی کے 2 ملزم ہلاک ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ الہ آباد کے نواحی علاقے بگھیانہ میں سیدپور روڈ پر ایک روز قبل راہگیروں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد میو کوشدید زخمی کرنیوالے 2ڈاکوؤں کو پکڑ لیا تھا، جنہیں بعدازاں پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق زیر حراست ڈکیتی کے 5ملزموں کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ3فرار ہو گئے اور 2اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم انتہائی خطرناک اور قصور پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ،واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments