شاہدرہ ٹاؤن :بیوی سے تعلقات کے شبہ پر رشتہ دار قتل
ملزم نے تیز دھار چھری سے حمید کی شہ رگ کاٹ دی اور فرارہوگیا
لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں رشتہ دار نے اپنی بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ میں حمید نامی شہری کو تیز دھار چھری سے شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔پولیس کے مطابق صفدر نامی شخص کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے تعلقات ہیں، جس پر دونوں کے درمیان پہلے بھی لڑائی جھگڑا ہوچکا تھا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار اور ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments