صوبہ ہزارہ کا مقدمہ قومی اسمبلی میں پیش کرینگے :سردار یوسف

صوبہ ہزارہ کا مقدمہ قومی اسمبلی میں پیش کرینگے :سردار یوسف

تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک آواز بننا ہوگا،وفاقی وزیر آل پارٹیز ہزارہ کانفرنس میں صوبہ ہزارہ کے نعرے ،شرکا کا حمایت کا اعلان

کراچی(این این آئی)صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام آل پارٹیز ہزارہ کانفرنس میں ہزارہ وال سماجی و سیاسی جماعتوں، قومی سیاسی جماعتوں، وکلا، قبائلی عمائدین اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں نے صوبہ ہزارہ کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے مطالبہ کیا ہے کہ ہزارہکے عوام کے دیرینہ آئینی و جمہوری مطالبے کو پارلیمنٹ میں مؤثر انداز میں پیش کیا جائے ۔ شرکا نے عزم ظاہر کیا کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کی جدوجہد آئین، پارلیمنٹ اور جمہوری اصولوں کے مطابق پْرامن انداز میں جاری رکھی جائیگی،بلوچ کالونی منعقدہ کانفرنس میں ہال شرکا کے ’’صوبہ ہزارہ‘‘ کے نعروں سے گونجتارہا،صوبہ ہزارہ تحریک کے قائد اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے ٹیلیفونک خطاب کرتے کہا صوبہ ہزارہ کا مقدمہ قومی اسمبلی کے فلور پر پیش کیا جائے گا، اس مقصد کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک آواز بننا ہوگا۔ صوبہ ہزارہ کا مطالبہ کسی ایک فرد، جماعت یا گروہ کا نہیں بلکہ ہزارہ کے عوام کی دیرینہ اور جائز خواہش ہے جس کیلئے طویل عرصے سے آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری ہے اور اسے پارلیمنٹ سمیت تمام آئینی فورمز پر آگے بڑھایا جائے گا۔ صوبہ ہزارہ کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے اور اس مقصد کیلئے آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...