غلط معلومات، گمراہ کن مواد کا مؤثر تدارک ناگزیر ،وزیر اطلاعات

 غلط معلومات، گمراہ کن مواد کا مؤثر تدارک ناگزیر ،وزیر اطلاعات

نوجوان افسر عاجزی ،عزم ، احساس ذمہ داری کیساتھ ملک کی خدمت کریں،خطاب زیر تربیت آفیسرز کاڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ وزارت اطلاعات کا دورہ، ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 217 زیر تربیت افسران نے وزارت اطلاعات و نشریات کے ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اﷲ تارڑ سے ملاقات کی۔ وفد میں وفاقی حکومت کے 12 مختلف پیشہ ورانہ گروپس/سروسز سے تعلق رکھنے والے 217 پروبیشنرز ( 117 مرد اور 100 خواتین) شامل تھے ۔ وزیر اطلاعات نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور موثر عوامی خدمت کے لئے کامن ٹریننگ پروگرام اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔موجودہ ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور گمراہ کن مواد کا مؤثر تدارک ناگزیر ہے ، نوجوان افسر عاجزی، عزم اور احساس ذمہ داری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کریں ۔ وفد کو ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے ذریعے عوامی رابطہ کاری، قومی پالیسیوں اور حکومتی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...