قطر پاکستان میں سرمایہ کا ری مواقع سے استفادہ کر ے ، چیئرمین سینیٹ

قطر پاکستان میں سرمایہ کا ری مواقع سے استفادہ کر ے ، چیئرمین سینیٹ

اعلیٰ سطح قطری وفد کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ، سماجی ،سیاسی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے قطر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن، شیخ نایف بن عید آل ثانی نے کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیےتجارت، سرمایہ کاری اور سماجی و سیاسی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، امن اور استحکام کے فروغ میں مکہ معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے شیخ نایف بن عید آل ثانی کی کاروباری بصیرت اور پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط معاشی و تجارتی روابط کے فروغ میں ان کے کردار کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئر مین سینیٹ نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی اور کہا یہاں سیاحت، زراعت، توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ شیخ نایف بن عید آل ثانی نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور امن، مکالمے ، ترقی اور علاقائی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا مکہ معاہدہ خطے میں مزید استحکام، سلامتی اور مسلم دنیا کے اتحاد کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔قطری وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہاربھی کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...