پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ضروری:علی پرویز

پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ضروری:علی پرویز

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری دوست اور ملک کی طویل مدتی توانائی ضروریات سے ہم آہنگ پٹرولیم سیکٹر تشکیل دے رہی ہے، پٹرولیم شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سازگار ماحول ضروری ہے۔

کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اور پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی قیادت سے الگ الگ ملاقاتوں میں توانائی کے تحفظ، سرمایہ کاری کے مواقع، سپلائی چین اور جاری اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔او آئی سی سی آئی کے اجلاس میں صنعتی شعبے کے نمائندگان، غیر ملکی سرمایہ کاروں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ ایک مسابقتی، سرمایہ کاری دوست اور طویل مدتی توانائی ضروریات سے ہم آہنگ پٹرولیم سیکٹر تشکیل دیا جا رہا ہے۔

ایکسپلوریشن، ریفائننگ اور ڈاؤن اسٹریم مارکیٹس میں اصلاحات جاری ہیں، جبکہ بانڈڈ اسٹوریج اور اسٹرٹیجک پٹرولیم ریزروز توانائی کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات کا اہم حصہ ہیں۔دوسری جانب پی ایس او قیادت سے ملاقات میں قومی توانائی کے تحفظ، ایندھن کی سپلائی چین اور اسٹرٹیجک اسٹوریج کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ملک میں بلاتعطل ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پی ایس او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسٹرٹیجک اسٹوریج کی استعداد بڑھانے اور سپلائی چین کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ پٹرولیم سیکٹر میں کارکردگی اور بروقت ردعمل بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...