کینسر کے مریضوں پر سالانہ 5 ارب روپے خرچ کر رہے :عظمیٰ

 کینسر کے مریضوں پر سالانہ 5 ارب روپے خرچ کر رہے :عظمیٰ

جاہلوں کے ارسطو سن لیں میو ہسپتال میں 70 مریض پہلے ہی مستفید ہو رہے :وزیراطلاعات کریوابلیشن مشین 2025 میں میو ہسپتال میں متعارف کرائی :مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل

لاہور(این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاہلوں کے ارسطو بقراط صاحب رپلائے کھولتے تو بتاتی، اب ایسے ہی سن لو، الحمدللہ میو ہسپتال میں 70 مریض پہلے ہی سے کینسر مشینوں سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ سالانہ 5 ارب روپے پنجاب حکومت مریضوں کے اس علاج پر خرچ کررہی ہے ۔ عظمیٰ بخاری نے جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مزید 5 کریوابلیشن مشینیں خرید لی گئی ہیں اور تنصیب کیلئے بھیج دی گئی ہیں ،پنجاب میں پہلی مرتبہ کریوابلیشن مشین 2025 میں میو ہسپتال لاہور میں متعارف کرائی گئی، سٹیج 1 کے کینسر میں مبتلا 70 سے زائد مریضوں کا اب تک کامیابی سے مفت علاج کیا جا چکا ہے ۔وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور میں 2 مشینیں، نشتر ہسپتال ملتان میں 1 مشین، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں 1 مشین اور بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں 1 مشین تنصیب کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں ، نااہلی اور جہالت کا کوئی نعم البدل نہیں، لکھنے سے پہلے بندہ چیک ہی کرلیتا ہے ، ہر کوئی انعقل بندوں پر یقین نہیں کرتا۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اب یہ بتائیں 17 سالوں میں آپ نے کیا کارنامے سرانجام دئیے پختونخوا میں؟ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...