لاہور کے تاجر یہ فیصلہ نہیں کرینگے کہ سندھ کو تقسیم ہونا چاہئے :وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (سٹاف رپورٹر، این این آئی، مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاہور کے تاجر بیٹھ کر یہ فیصلہ نہیں کریں گے کہ سندھ کو تقسیم ہونا چاہیے ، سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔۔۔
صوبے کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کا اختیار صرف سندھ اسمبلی کے ارکان کے پاس ہے ،سندھ کبھی تقسیم نہیں ہوگا،سندھ اسمبلی ماضی میں صوبے کی تقسیم کے خلاف متعدد قراردادیں منظور کرچکی ہے ۔وہ پیر کو سندھ اسمبلی میں پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی جانب سے سندھ کی تقسیم کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک التوا پر بحث کے آغاز پر خطاب کررہے تھے ۔سندھ اسمبلی نے نثار کھوڑو کی یہ تحریک جمعہ کو اپنے اجلاس میں بحث کے لئے منظور کرلی تھی ۔ امکان ہے اس اہم تحریک پر ایوان میں گرما گرم بحث جاری رہے گی اور اپنے حساس موضوع کے باعث سندھ اسمبلی کا رواں اجلاس کافی ہنگامہ خیز بھی ہوسکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments