صوبوں کی قرارداد کہیں اور تیار ہورہی تو مجھے علم نہیں،ثناء اللہ
وزیراعلیٰ سندھ نے قومی اسمبلی کو ایسے خبردار کیا جیسے قرارداد پیش کی جا چکی ہے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں جو تقاریرہوئیں انہیں قبل ازوقت کہا جا سکتا ہے ، وزیراعلیٰ کو پتہ ہے جب بھی یہ کام ہونا ہے تو قرارداد قومی اسمبلی میں آنی ہے ، ابھی توصوبوں کے حوالے سے کوئی قرارداد پارلیمنٹ میں پیش نہیں کی گئی ،ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کیا وفاق سندھ حکومت سے مشاورت کے بغیر صوبوں کی قرارداد لے آئے گا؟ صوبوں کے حوالے سے کوئی بل پارلیمنٹ میں پیش ہونے جا رہا ہے یہ کس نے کہا؟ صوبوں کی قرارداد حکومت کی طرف سے آنی ہے ،ابھی ایسی کوئی تیاری نہیں، صوبوں کیلئے کوئی بل اور ترمیم پارلیمنٹ میں پیش نہیں ہو رہا، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے قومی اسمبلی کو ایسے خبردار کیا جیسے اسمبلی میں قرارداد موجود ہے ، راناثنائاللہ نے کہا کہ کوئی بل،ترمیم اور قرارداد وزیراعظم کے نوٹس میں لائے بغیر منظور نہیں ہو سکتی، ہماری طرف سے صوبوں کی قرارداد یا بل کی کوئی تیاری نہیں ہو رہی، کسی اور جگہ تیاری ہو رہی ہے تو ہمیں معلوم نہیں، کسی اور جگہ تیاری ہو رہی ہے تو وہ حکومت اور پارلیمنٹ کے پاس ہی آنی ہے ، رانا ثناء اللہ نے کہا آصف زرداری ناراض ہو کر بیرون ملک نہیں گئے اور محسن نقوی ان کو منانے نہیں گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments