مکہ معاہدہ:نئے ارکان کی شمولیت کاطریقہ اکتوبر میں طے :خواجہ آصف
اتحاد کا اجلاس پاکستان میں بھی ہوسکتا ہے ،فیصلہ قیادت مشاورت سے کرے گی پاکستان سے سیکرٹری جنرل کون ہو گا یہ میرے علم میں نہیں ہے ،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ ممالک نے مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ، نئے ممبران کی شمولیت سے متعلق مکہ دفاعی معاہدے سے متعلق کمیٹی کا آئندہ اجلاس اکتوبر کے آغاز میں ہوگا، مقام کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا تاہم ممکنہ طور پر اجلاس پاکستان میں ہوسکتا ہے ،فیصلہ قیادت کرے گی،پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدہ سے متعلق کمیٹی کے پہلے اجلاس میں دفاعی اتحاد میں توسیع پر مشاورت ہوئی، توسیع کب ہونی ہے تفصیل سے بات چیت کی گئی ،نئے لوگوں کے مکہ معاہدہ میں شامل ہونے کے طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی، کتنی مدت کے بعد نئے ارکان کے لیے دروازے کھولنے چا ہیں اس پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ، اگلی ملاقات میں وہ طریقہ کار بھی سامنے آجائے گا، ایک سوال پر کہا کہ پاکستان سے اس اتحاد کا سیکرٹری جنرل کون ہو گا یہ میرے علم میں نہیں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments