عمران کا معاملہ عدالت ،ہسپتال میں پھنسا،اگلے ہفتے فیصلہ آجائیگا

عمران کا معاملہ عدالت ،ہسپتال میں پھنسا،اگلے ہفتے فیصلہ آجائیگا

علیمہ خان کا انٹرویو کرایا گیا،یہ نہیں کہتے کیسز جھوٹے ،ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہتھیار ڈال دیں تو ڈیل اچھی نہیں ملے گی،آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں تجزیہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا بانی پی ٹی آئی کا معاملہ عدالت اور ہسپتال میں پھنسا ہوا ہے ، کون ملے گا،کون نہیں ملے گا، اگلے ہفتے تک فیصلہ آجائے گا،یہ ساری سیاست ہے ،حکومت کی طر ف خاموشی ہے ،محسن نقوی اور بیرسٹر گوہر کے درمیان  یہی انڈر سٹینڈنگ ہوئی ہے کہ جو کچھ ریلیف ملنا ہے وہ عدالت سے مل جائے ،تا کہ کوئی یہ نہ کہے کہ حکومت کمزور ہوگئی ہے ، ریلیف دینا پڑ گیا ، یا یہ نہ کوئی کہے کہ پی ٹی آئی نے پریشرڈال کر اپنا کام کروالیا ہے ،عدالت فیصلہ کرلے اللہ اللہ خیر سلا،اس وجہ سے سب کچھ عدالت کے پاس چلا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ علیمہ خان نے لمبا چوڑا انٹرویو دیا ہے ،میرا خیال ہے یہ انٹرویو کروایا گیا ہے ،اس کا مقصد تھا کہ عالمی سطح پر معاملہ اٹھا کر حکومت کو پریشر میں ڈالا جائے ،کیونکہ اس وقت پریشر اہم ہے ، یہ لوگ انسانی حقوق کی بنیاد پر ہمدردی حاصل کرنا چاہتے ہیں،یہ لوگ یہ نہیں کہہ رہے جن کیسز پر عمران خان کو سزا ہوئی ہے وہ جھوٹے تھے ،اس پر یہ لوگ بات نہیں کررہے ، یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو انسانی حقوق نہیں مل رہے ،اس بنیاد پر عمران خان کو وہاں سے منتقل کیا جائے یارہا کیا جائے یا ضمانت دی جائے ،انہیں بنی گالہ منتقل کیا جائے اور فیملی کے ساتھ ملاقات کرائی جائے ،پی ٹی آئی والوں نے اس پر پوری مہم بنائی ہوئی ہے ،یہ مہم بڑی کامیاب بنائی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ انٹرویو دینے سے یا لانگ مارچ سے معاملات خراب نہیں ہونگے ، یہ صرف پریشر ڈال رہے ہیں،جب آپ بات چیت کررہے ہوتے ہیں تو اس وقت آپ ہتھیار نہیں گراتے ، اگر آپ ہتھیار ڈال دیں گے تو دوسری طرف سے ڈیل آپ کو اچھی نہیں ملے گی،علیمہ خان کا اس وقت نکلنے کا مطلب ہے کہ ایک اور دھکا دو،کیونکہ کچھ معاملات طے ہوئے ہیں کہ کچھ ریلیف ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...