قانونی شعبے میں حقیقی مساوات کیلئے ادارہ جاتی تبدیلیاں ناگزیر :جسٹس عائشہ اے ملک
اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہاہے کہ قانونی شعبے میں حقیقی مساوات کیلئے ادارہ جاتی تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔
ویانا میں ’’خواتین کے حقوق، انسانی حقوق ہیں:ردعمل سے مساوات 2.0 تک‘‘کے عنوان سے ہونے والی ویمن ان لا کانفرنس میں شرکت کرنے والی جسٹس عائشہ اے ملک نے اپنے خطاب میں قانونی استدلال اور عدالتی عمل میں صنفی نقطہ نظر کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات اور فیصلہ سازی کے عہدوں پر خواتین کی بامعنی موجودگی اداروں، قوانین اور نتائج کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔کانفرنس کے شرکا نے خواتین کے حقوق کو درپیش مسلسل چیلنجز اور رسمی مساوات سے حقیقی و بامعنی مساوات کی جانب پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments