آئین کی تشریح آئینی عدالت کریگی بحث ختم ہونی چاہیے :وزیر قانون
راولپنڈی(اے پی پی)وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا کا بنیادی مقصد اپنے پیشے کی عزت، وقار اور اخلاقی اقدار کا تحفظ ہونا چاہیے ۔بار کی سیاست کو قومی سیاست سے الگ رکھا جائے ، سیاست اور سیاسی وابستگی ہر شخص کا آئینی حق ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا دس سال بعد سب یاد کریں گے جو اصلاحات ہم نے کیں وہ کتنی سودمند تھیں۔ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے معاملے میں ہم نے 20 سال قبل ہی سیکھ لیا تھا، کیا حرج تھا کہ پہلے ہی وفاقی آئینی عدالت قائم کر دی جاتی جس میں ہر صوبے کی برابر نمائندگی ہوتی۔ ہر صوبے سے تین اور ایک جج اسلام آباد سے ہوگا۔ آئین کی تشریح کے معاملات آئینی عدالت کے سپرد کر دیئے گئے ، 27ویں ترمیم میں یہ واضح کر دیا گیا کہ کس عدالت نے کون سے مقدمات کی سماعت کرنی ہے ، اس بحث کو مزید الجھانے کی ضرورت نہیں۔ بار کے تحفظ اور عزت کے لیے تمام وکلا کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments