امن کیلئے مذاکرات ، سفارتکاری ہی قابل عمل راستہ:اسحاق ڈار

امن کیلئے مذاکرات ، سفارتکاری ہی قابل عمل راستہ:اسحاق ڈار

ترک سفیر، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال پاک ترکیہ مشترکہ کمیشن سٹرٹیجک کونسل اجلاس کیلئے قریبی روا بط پر اتفاق

اسلام آباد (دنیا نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکیہ کے سفیر اور برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقاتیں کیں جن میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ کے سفیر عرفان سے خطے کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا مسائل کے حل اور پائیدار امن کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں پاکستان، ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر بات چیت ہوئیں، ترک سفیر نے مختلف دوطرفہ ادارہ جاتی میکنزمز پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطح رابطوں کے بعد تعاون میں پیشرفت جاری ہے ۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے ، مشترکہ کمیشن اور ہائی لیول سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے آٹھویں اجلاس کی تیاریوں پر توجہ دی جائے گی، متعلقہ ادارے مشترکہ کمیشن اورسٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کی تیاریوں کے لیے قریبی رابطہ رکھیں ،قبل ازیں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پر گفتگو ہوئی۔وزیر خارجہ نے دورئہ برطانیہ میں طے ہوئی مفاہمتوں پر عملدرآمد کے حوالہ سے بات کی، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نائب وزیراعظم نے اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطح روابط کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...