سینیٹ اطلاعات کمیٹی:PBCترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
کمیٹی نے رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ترمیمی بل منظور نہ کرنے کی سفارش کردی صحافیوں میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس بحال، لائف انشورنس بھی زیر غور ، بریفنگ
اسلام آباد(نامہ نگار)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2025 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا، جبکہ کمیٹی نے رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن (ترمیمی)بل 2021 کو منظور نہ کرنے کی سفارش کردی ،کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سرمد علی کی زیر صدارت ہوا۔ پی بی سی (ترمیمی)بل 2025 سینیٹر عبدالقادر نے سینیٹ اجلاس میں پیش کیا تھا ، کمیٹی کو بتایا گیا کہ بل کا مقصد پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے معاملات میں نگرانی کا دائرہ وسیع کرنا اور بورڈ میں ارکان پارلیمنٹ کی شمولیت کے ذریعے عوامی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے ،کمیٹی میں بل پر تفصیلی بحث کے بعد رائے شماری کرائی گئی ،رکن کمیٹی پرویز رشید کے علاوہ اجلاس میں موجود تمام ارکان نے (ترمیمی)بل 2025 کے حق میں ووٹ دیا، جس کے نتیجے میں کمیٹی نے بل منظور کرلیا ، کمیٹی نے رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن (ترمیمی)بل 2021 کا جائزہ لیا، کمیٹی نے بل پر رائے شماری کے بعد سفارش کی کہ مذکورہ بل منظور نہ کیا جائے ، کمیٹی کو بتایا گیا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس دوبارہ بحال کردی گئی ہے ، جبکہ لائف انشورنس کی فراہمی کے معاملے پر بھی غور کیا جارہا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments