اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا پلاسٹک فری شہربنایا جا ئیگا :طلال چودھری

اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا پلاسٹک فری شہربنایا جا ئیگا :طلال چودھری

ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے شہری پلاسٹک بیگز سے گریز ،متبادل استعمال کریں :گفتگو وزیر مملکت داخلہ سے تاجروں کی ملاقات، شاپنگ بیگز کیخلاف کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار

  اسلام آباد ( اپنے رپورٹر سے ،آن لائن ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی دارالحکومت کو پلاسٹک فری شہر بنانے کے حوالے سے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر طلال چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا پلاسٹک فری شہر بنایا جائے گا، پلاسٹک کے خاتمے سے نہ صرف وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پلاسٹک بیگز کے استعمال سے گریز کریں اور ان کے بجائے ماحول دوست متبادل اختیار کریں۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے اسلام آباد کی تاجر برادری کو شاپنگ بیگز کے حوالے سے درپیش حالیہ صورتحال، کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا تاجر برادری کے ساتھ عزت و احترام کا رویہ اختیار کرتے ہوئے مسائل کا حل نکالا جا ئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...