گورنرراج 6ماہ تک ، ایمرجنسی غیرمعینہ مدت کیلئے ہوتی ہے :طارق فضل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ گورنرراج کی مدت 2ماہ ہوتی ہے ،2بارتوسیع ہوسکتی ہے ،کل 6ماہ ہوسکتے ہیں جبکہ ایمرجنسی کا نفاذ غیرمعینہ مدت کیلئے ہوتا ہے۔۔۔
ایمرجنسی کا نفاذ پورے خیبرپختونخوا پر کیا گیا ، اہداف پورا ہونے تک ایمرجنسی رہے گی ، ایمرجنسی نفاذ کے بعد اب خیبرپختونخوامیں امن ہے ، غیرضروری گرفتاریاں نہیں کی جائیں گی جولوگ کسی ایف آئی آرمیں مطلوب ہیں ان کامعاملہ الگ ہے ، اطلاعات ہیں سہیل آفریدی اس وقت محفوظ تحویل میں ہیں، تصدیق نہیں کرسکتا۔ٹی وی سے گفتگو میں طارق فضل چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایمرجنسی لگائی گئی ، ہم کوشاں ہیں جلد ازجلد اپنے ٹارگٹ پورے کرلیں ،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سول انتظامیہ کے تعاون کے بغیرکامیابی نہیں مل سکتی، وزیراعلیٰ جس علاقے میں رہتے ہیں وہاں وہ بھتہ دے کررہ رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ شہبازشریف کوئی بھی فیصلہ نوازشریف کی مشاورت کے بغیرنہیں کرتے ، اس فیصلے میں جتنے بھی اتحادی ہیں وہ آن بورڈ ہیں، اختیارات کافیصلہ ہواکہ گورنرکے پی کودیئے جائیں ،اس لیے کوئی اورنام تجویزنہیں کیا گیا،12 شدیدمتاثرہ اضلاع کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا ہے ، اضلاع کے ایڈمنسٹریٹوبراہ راست وفاق کوبھی رپورٹ کرسکتے ہیں، پی ٹی آئی سنجیدہ سیاست نہیں کرتی ، پی ٹی آئی کے آدھے سے زیادہ ممبران اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments