فخر عالم چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا مقرر، 19افسر ہٹا دئیے

فخر عالم چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا مقرر، 19افسر ہٹا دئیے

ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس یحییٰ اخونزادہ خیبرپختونخوا میں تعینات اکرام اللہ،عنبرعلی،شاہ اللہ ودیگر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنیکا حکم

اسلام آباد(،نیوز رپورٹر،دنیا نیوز)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری سمیت 19 اعلیٰ افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا،وہ اس سے قبل وفاقی وزارتِ توانائی کے پاور ڈویژن میں سیکرٹری تعینات تھے ۔ فخر عالم عرفان کا تعلق ضلع مردان خیبر پختونخوا سے ہے ۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، محمد یحییٰ اخونزادہ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں، محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے ۔محمد یحییٰ اخونزادہ کا تعلق چارسدہ خیبر پختونخوا سے ہے ، محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے پہلے ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ساؤتھ اور نارتھ وزیرستان، سیکرٹری ہیلتھ، انفارمیشن اور ایجوکیشن خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان بھی رہ چکے ہیں۔

محمد یحییٰ اخونزادہ کی تعیناتی تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی، محمد یحییٰ اخونزادہ کی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کو عہدے سے تبدیل کر دیا، شہاب علی شاہ کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اکرام اللہ ،عنبر علی خان کا کے پی کے سے تبادلہ کیا گیا۔گریڈ20کے شاہد اللہ، سہیل خان،ہمایوں مسعود سندھو، فصیح الدین اور عرفان طارق ،گریڈ19کے شاہ فہد، کیپٹن (ر)میاں عادل اقبال،محمد عثمان ،کیپٹن (ر)سرمد سلیم اکرم،شفیع اللہ خان،گریڈ18کے کیپٹن (ر)زبیر خان، وقارعلی، کیپٹن(ر)ثنا اللہ،احتشام الحق،محمد فہیم ،عمران خان کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...