درخت سے جھولتی گولڈ میڈلسٹ لائبہ ناکام نظام عدل کی لاش ہے :سعد رفیق

درخت سے جھولتی گولڈ میڈلسٹ  لائبہ ناکام نظام عدل  کی لاش ہے :سعد رفیق

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ لائبہ کی خودکشی نے ہر ماں اور ہر باپ کا دل چھلنی کر ڈالا ہے۔۔۔

 درخت سے جھولتی گولڈ میڈلسٹ ہونہار مگر بے بس بیٹی لائبہ کی لاش در حقیقت معاشرے کے کمزور طبقات کی بے بسی اور مجرموں کو کڑی سزا سے بچانے والے ناکام اور  بوسیدہ نظام عدل کی لاش ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ یہ دراصل ہماری اجتماعی بے حسی ، سنگدلی اور نا انصافی کی لاش ہے ،اقتدار و اختیار کی دہائیوں سے جاری جنگ و جدل سے فرصت اگر ملے تو کوئی ان بے بس فریادیوں کو انصاف دلانے کا نظام وضع کر۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...