اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات امن کیلئے مذاکرات پر زور
اسلام آباد (دنیا نیوز،اے پی پی )نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائدونگ نے گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ملاقات کی ہے۔
اس دوران پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری ،علاقائی پیش رفت بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر سے گفتگو میں پاک چین اقتصادی راہداری، علاقائی رابطوں، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ملاقات میں پاکستان اور چین کے زرعی جدیدکاری اور عوامی روابط کے فروغ میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کی ہر موسم میں آزمودہ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں مسلسل پیش رفت کو سراہا جس میں سی پیک کے تحت تعاون، رابطے ، تجارت و سرمایہ کاری، زرعی جدید کاری اور عوامی سطح کے تبادلے شامل ہیں۔انہوں نے مستقبل میں پاکستان اور چین کے مشترکہ مستقبل کو آگے بڑھانے کیلئے اعلی سطح کے تبادلے کے تسلسل کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments