پی ٹی آئی سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:فیصل کنڈی
پشاور(اے پی پی ،این این آئی ،مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے۔۔
مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کے جس محکمے کی بریفنگ دی جاتی ہے ہم سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں ، شہر میں جو صفائی ہورہی ہے کیا یہ وہ نہیں کرسکتے تھے ، جرم ثابت ہونے پر سزا و جزا کا نظام نافذ ہو گا،انہوں نے کہا کہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہم مذاکرات کریں، پی ٹی آئی کی 4 فرنچائز ہیں، ایک جماعت اپنے چیئرمین، جنرل سیکرٹری ، سپیکرکو نہیں مانتی تو ہمیں کیا مانیں گے ،وہ آپس میں لڑ رہے ہیں، وہ بتائیں اوریجنل فرنچائز ان کی کون سی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری کے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ،دریں اثنا گورنر خیبرپختونخوا نے ضلع خیبر سے پولیو کا چھٹا کیس رپورٹ ہونے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد آٹھ تک پہنچنا انتہائی تشویشناک ہے ، پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments