آل راؤنڈر عماد وسیم کاٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے صاف انکار

 آل راؤنڈر عماد وسیم کاٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے صاف انکار

محدود اوورز کے مقابلوں میں اچھی کارکردگی کیلئے پر جوش،مکی آرتھر کے جانے کا افسوس

کراچی (سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے اور اگر مجھے ٹیم کی قیادت دی جاتی ہے تو اعتراض نہیں کیونکہ کبھی بھی چیلنجز سے پیچھے نہیں ہٹالیکن ایسا نہیں بھی ہوا تو ٹیم کا رکن رہنا بھی اعزاز کی بات ہے ،میرے لئے پاکستان کیلئے کھیلنااہم ہے ،چاہے ٹیم کی قیادت کوئی بھی کرے ۔ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے جانے کا افسوس ہے لیکن یہ پی سی بی کا فیصلہ تھا ۔عماد وسیم نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ انجری مسائل کے سبب پانچ روزہ مقابلوں کے بجائے محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ سمجھتا ہوں کہ میں پورا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکتا البتہ کوشش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ عرصے تک محدود اوورز کی کرکٹ کھیل کر پاکستان کی خدمت کر سکوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں