کرکٹ سری لنکا کے صدر شامی سلوا کے بیان پرپی سی بی ناراض

کرکٹ سری لنکا کے صدر شامی سلوا کے بیان پرپی سی بی ناراض

گالف کھیلنے، تقاریب میں شرکت اور شاپنگ سمیت ہر پیشکش کو مسترد کیا گیا، بورڈ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے کرکٹ سری لنکا کے صدر شامی سلوا کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایل سی کی درخواست پر سری لنکن ٹیم اور کھلاڑیوں کیلئے صدارتی لیول کی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے اور مہمان کرکٹرز کولاہور اور کراچی میں گالف کھیلنے اور شاپنگ پر لے جانے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ سری لنکن ٹیم کو لاہور اور کراچی میں حکومت کی جانب سے عشائیہ تقاریب میں مدعو کیا گیا لیکن کرکٹ سری لنکا نے پی سی بی کی ہر پیشکش اور دعوت پر انکار کیا ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام نے ایس ایل سی سے رابطہ کر کے شامی سلوا کی گفتگو پر مایوسی کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ شامی سلوا نے کولمبو پہنچنے کے بعد دورہ پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات پر نا مناسب تبصرہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں