فٹنس مسائل کے باعث حسن علی کی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک
قومی فاسٹ بالر حسن علی کی فٹنس مسائل کے سبب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی
فیصل آباد(اسپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ بالر حسن علی کی فٹنس مسائل کے سبب قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی جو بدستور انجری کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ فٹنس کی شرط پر سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل حسن علی تاحال کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پا سکے اور بالنگ میں مشکلات محسوس کر رہے ہیں اور کوئی خطرہ مول لینے کے بجائے انہیں آسٹریلین ٹور کیلئے فٹ کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔