مچھلی کا استعمال بہرے پن سے بچاؤ میں معاون ہے ـ:تحقیق

مچھلی کا استعمال بہرے پن سے بچاؤ میں معاون ہے ـ:تحقیق

امریکی تحقیق کے مطابق ہفتے میں دوبار مچھلی کھانے کی عادت قوت سامعہ میں کمی کو روکتی ہے ۔ آئلی مچھلیاں جن میں سرڈائن، سلیمن اور میکیرل شامل ہیں میں بہت زیادہ میگا تھری فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں

نیویارک (نیٹ نیوز) جن کے بارے میں پہلے ہی پتہ چل چکا ہے کہ یہ امراض قلب، یادداشت کی کمی، کینسر، ڈپریشن اور آرتھرائٹس جیسے موذی امراض میں مفید ہیں جبکہ اب نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق مچھلی کا استعمال بہرے پن کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے چونکہ مچھلی ضروری وٹامنز اور منرلز کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے اس لئے اگر اسے باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو بہت سے خطرناک امراض سے بچاتی ہے ۔ اس سے قبل 2008 میں بھی ایک تحقیق سامنے آئی تھی جس نے یہ ثابت کیا تھا کہ ہفتے میں دو بار مچھلی کا استعمال بڑھاپے میں ہونے والے میکیولر ڈی جنریشن کے خطرے کو کم کرتا ہے جو بڑھاپے میں ہونے والے اندھے پن کی عام وجوہات میں سے ایک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں