پاکستان میں پالتو جانوروں کا پہلا ہوٹل
پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ پالتو جانوروں کے ہوٹل کا قیام عمل میں آیاہے ۔
لاہور(نیٹ نیوز)جانور پالنے والوں کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ لاہور میں پالتو جانوروں کے ہوٹل کی تعمیرجاری ہے اور جلد اس کا افتتاح کر دیا جائیگا۔18 کنال پر پھیلے اس ہوٹل میں ہر طرح کے جانور رکھنے کی سہولت ہوگی جس کیلئے پولز، چھوٹے بڑے ، کشادہ پنجرے ، ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے میدان اور باغات وغیرہ بنائے گئے ہیں یہاں8 کنال پر کتوں کیلئے پارک اور ان کیلئے خاص ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا جائیگا۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ پالتو جانوروں کے مالکان گھر بیٹھے اپنے جانوروں کی مانیٹرنگ کر سکیں گے ان کو انٹرنیٹ کے ذریعے ان کے موبائل پر جانوروں کی حرکات و سکنات پر نظر رکھنے کی سہولت حاصل ہو گی۔ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیج بنایا گیا ہے جسکے ذریعے لوگوں کو ہوٹل کے قیام کے بارے میں آگاہی دی جا رہی ہے۔