مگرمچھ نے چڑیا گھر کے محافظ کا ہاتھ چبا ڈالا

  مگرمچھ نے چڑیا گھر کے محافظ کا ہاتھ چبا ڈالا

تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں مگرمچھ سے یاری بھاری پڑگئی، کرتب دکھانے والے چڑیا گھر کے محافظ کا ہاتھ مگر مچھ نے چبا ڈالا

لاہور(نیٹ نیوز)۔وحشی جانوروں کو سدھارنے کے باوجود ان کے ساتھ کھیل تماشا بعض اوقات خطرناک ثابت ہوتا ہے اس کی ایک تازہ مثال حال ہی میں تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں سامنے آئی جہاں چڑیا گھر کے ایک محافظ نے کرتب دکھانے کے لئے مگرمچھ کے منہ میں ہاتھ ڈالا تو مگرمچھ نے اس کا ہاتھ چبا ڈالا، کرتب دکھانے کے شوقین نے بڑی مشکل سے مگرمچھ سے جان چھڑائی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محافظ نے مگرمچھ کے منہ میں ہاتھ ڈالا اور اس کی طرف نظر جمائے رکھی لیکن جیسے ہی اس کی نظر ہٹی تو مگرمچھ نے اس کا ہاتھ چبا ڈالا۔ کرتب باز کے مالک کا کہنا ہے کہ اسے طبی امداد دی جارہی ہے وہ مگرمچھوں سے محبت کرتا ہے اور دو ہفتے میں صحت یاب ہوکر دوبارہ یہیں موجود ہوگا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی تھائی لینڈ کے جنوبی سیاحتی جزیرے میں قائم ایک چڑیا گھر میں محافظ نے سرکس کے کھیل کے طور پر ایک مگرمچھ کو سہلانے کی کوشش کی تو اس نے خلاف معمول محافظ کا سر اپنے جبڑوں میں لے کر چبا دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں