فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے بازوؤں سے پریشان

  فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے بازوؤں سے پریشان

فلپائن کے شہر لیگان کی رہائشی ویرونیکا کے سینے اور پیٹ پر دو اضافی بازو چپکے ہوئے ہیں

فلپائن(نیٹ نیوز) جن کے سرے گوشت کے لوتھڑے کی طرح لٹکے رہتے ہیں ۔ ایک بازو میں کچھ انگلیاں بھی ہیں جن کے ناخن بڑھنے پر انہیں کاٹا جاتا ہے اور لڑکی ان کی صفائی بھی کرتی رہتی ہے ۔ویرونیکا نے بتایا کہ پہلے یہ بازو بہت چھوٹے تھے لیکن اب تیزی سے بڑھ رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ویرونیکا ماں کے پیٹ میں تھی تو اس کا جڑواں بہن یا بھائی مکمل طور پر نمو پذیر نہ ہوا اور اس کے بعض اعضا اس کے جسم سے جڑگئے اور انہی کیساتھ وہ اس دنیا میں آ گئی تھی۔ویرونیکا شدید مشکل میں ہے کیونکہ اتنے وزن کیساتھ چلنا مشکل تر ہورہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں