دنیا کا سب سے مہنگا زہر

 دنیا کا سب سے مہنگا زہر

دنیا کا سب سے مہنگا زہر بچھوؤں کی ایک قسم (Deathstalker Scorpion) میں پایا جاتا ہے جسے جان لینے والا بچھو بھی کہتے ہیں

لاہور(نیٹ نیوز) اگر ایک بار کوئی اس بچھو کے زہر کا نشانہ بن گیا تو اسے بچانا نہایت مشکل ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس بچھو کا زہر دنیا میں سب سے مہنگا ہے اس خطرناک ترین بچھو کا تعلق بچھوؤں کے خاندان’’بوتھائی ڈی‘‘ سے ہے جبکہ اسے اسرائیلی اور فلسطینی بچھو بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ دنیا کا سب سے خطرناک بچھو ہے جسے (Leiurus quinquestriatus) کا نام اس کی دم پر موجود پانچ حصوں کی وجہ سے دیا گیا ۔اسکا رنگ پیلا ہوتا ہے اور یہ 30 سے 77 ملی میٹر تک لمبا ہوتا ہے ۔ عام طور پر یہ بچھو شمالی افریقہ اور وسطی ایشیا کے ریگستانوں میں پایا جاتا ہے ۔ یہ بچھو اپنے قیمتی زہر کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے اور اس کے ایک لٹر زہر کی قیمت تقریباً(1 ارب 10 کروڑ 63 لاکھ پاکستانی روپے ) ہے یعنی اسکا صرف ایک گیلن تقریباً 5 ارب 15 کروڑ روپے کا ہوتا ہے تاہم خطرناک ہونے کیساتھ اس بچھو کا زہر بہت کارآمد بھی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس بچھو کا زہر کینسر والے خلیوں کو بننے سے روکتا ہے ۔ سائنسدانوں نے دعویٰ کیا کہ یہ زہر جسمانی اعضا کی محفوظ منتقلی میں بھی معاون ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں