نیپال کے متایا فیسٹیول میں روایتی موسیقی کے سر بکھر گئے
نیپال میں روایتی مذہبی فیسٹیول جوش و خروش سے منایا گیا، اس متایا فیسٹیول کے شرکا نے روایتی موسیقی کی ایسی دھنیں بجائیں کہ ہر طرف سر بکھر گئے ،
للت پور(نیٹ نیوز) للت پور علاقے میں ہونیوالے اس سالانہ فیسٹیول میں بدھ مذہب کے پیروکار ریلی نکالتے ہیں ، مختلف روایتی اور دلکش ملبوسات زیب تن کرتے ہیں اور ریلی کی شکل میں تمام بدھ خانقاہوں کا دورہ کرتے ہیں ، دن بھر جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں مختلف ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ۔پریڈ کے دوران بانسری و دیگر موسیقی کے آلات سے دھنیں بھی بکھیری جاتی ہیں جبکہ خواتین روایتی لباس پہنے فیسٹیول کا چار چاند لگا رہی ہوتی ہیں۔