بلند ترین چوٹی پر دنیاکا انوکھا ریسٹورنٹ
دنیا کے بلند ترین پہاڑ ی سلسلے پر مہم جوئی کرنے والے جہاں سخت موسم سے نبرد آزما ہوتے ہیں
لاہور(نیٹ نیوز) وہیں کھانا بھی فروزن اور سٹورڈ کھانے پر مجبور ہوتے ہیں تاہم اب ہمالیہ کے پہاڑوں پر چڑھائی کرنیوالوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ گرما گرم اور تازہ کھانا بھی کھا سکتے ہیں ۔ نیپال میں موجودImja Tseماؤنٹ کے بیس کیمپ پرماہر شیف نے ایک ایسا ریسٹورنٹ کھولا ہے جہاں مہم جوئی کیلئے آنیوالے افراد گرما گرم کھانا کھا سکتے ہیں۔ 18ہزار3سو23فٹ بلندی پر قائم اس ریسٹورنٹ میںگرم کھانا آرڈر کرتے ہی دیا جائیگا ۔ وہیں اب ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک پہنچانے کا جھنجھٹ بھی ختم ہو گیا ہے ۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد ریسٹورنٹ کو حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بنا لیاگیاہے ۔