ڈائیور کے دانت صاف کرنے والی مچھلی

ڈائیور کے دانت صاف کرنے والی مچھلی

روزانہ دانتوں کی صفائی کرنا کچھ لوگوں کیلئے مشکل کام ہوتا ہے لیکن جب ایسی ماہر مچھلیاں موجود ہوں تو پریشانی کس بات کی

لاہور(نیٹ نیوز) ۔مصر میں زیر سمندر تیراکی کرنیوالے اس ڈائیور نے جیسے ہی اپنا منہ کھولا تو ایک چھوٹی سی مچھلی نے اس کے دانتوں کی صفائی شروع کردی ۔ ڈائیور بھی انتہائی اطمینان کیساتھ مچھلی کی جانب سے پیش کی جانیوالی اس فری سروس کا مزا لینے لگا اور دانتوں کی مکمل صفائی ہونے تک وہاں موجود رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں