معذوری مجبوری نہیں ، کولمبین خاتون کی منہ سے پینٹگ

 معذوری مجبوری نہیں ، کولمبین خاتون کی منہ سے پینٹگ

ہاتھوں سے معذور ایک باہمت کولمبین خاتون کا منہ کے ذریعے پینٹنگ کا شاندار مظاہرہ۔کہتے ہیں

بگوٹا(نیٹ نیوز) اگر ہمت و حوصلہ اور کچھ کر دکھانے کی لگن ہو تو ہر کام کو ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو میں نظر آنے والی اس کولمبین خاتون کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور مصوری کو اپنا پیشہ بنا لیا۔جی ہاں، کولمبیا سے تعلق رکھنے والی زولے سینگنو نامی خاتون اپنے منہ سے کینوس پر رنگ بکھیرنے میں ماہر ہے اور منہ میں برش پکڑ کر خوبصورت تصاویر بنا لیتی ہے ۔ زولے قدرتی طور پر ہاتھوں سے معذور ہے تاہم اُس نے اپنی اس معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور فن مصوری میں قدم رکھ دیا اور اب تک کئی دیدہ زیب فن پارے تیار کر چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں