نیو یارک میں ہیلووین پریڈ

 نیو یارک میں ہیلووین پریڈ

امریکی شہرنیو یارک میں ہیلووین تہوار کی مناسبت سے پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے منفرد کاسٹیومز اور ماڈلز کیساتھ بھرپور شرکت کی۔

لاہور(نیٹ نیوز)اس دلچسپ ہیلووین پریڈ میں شرکا کی بڑی تعداد نے بھوتوں ،ڈھانچوں، چڑیلوں اور کارٹون کرداروں کا روپ دھارا اور دیوہیکل ماڈلز لئے شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے نہ صرف لوگوں کوخوب ڈرایا بلکہ موج مستیاں بھی کیں۔پریڈ کے دوران کچھ منچلوں نے رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے اپنی پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں