ہیری پورٹر تھیم پارک میں رنگوں کی بہار

 ہیری پورٹر تھیم پارک میں رنگوں کی بہار

برطانیہ کے ہیری پورٹر تھیم پارک میں رنگا رنگ لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)۔ہیری پورٹر فلم سیریز کے دیوانوں کی کمی نہیں جو جادوئی مناظر سے بھرپور اس فلم سے جڑی ہر چھوٹی بڑی شے سے نہایت دلچسپی رکھتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم کردہ ہیری پورٹر تھیم پارک اپنی مثال آپ ہے جہاں پہنچ کر آپ کو ایسا محسوس ہو گا کہ جیسے آپ فلم کے مناظر میں پہنچ گئے ہوں۔گزشتہ روز جادوئی دنیا کوسب سے بڑے سکول ہوگورڈز کے قلعے پر سجایا گیا جو ہیری پورٹر سیریز کے دیوانوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔دیوہیکل عمارت پر کہیں تو پراجیکشن سے روشنیاں بکھیری جا رہی تھیں تو کہیں دیگر روشنیاں اسے مزید دلکش بنارہی تھیں۔اس لائٹ شو کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں افراد نے تھیم پارک کا رُخ کیا جن میں بچے اور بڑے تمام ہی افراد جی بھر کر لطف اندوز ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں