بے گھر افراد کیلئے منفرد ’’ٹینٹ جیکٹ‘‘
موسم سرما کے دوران بے گھر افراد کو یخ بستہ سردی سے بچانے کیلئے منفرد ’’ٹینٹ جیکٹ ‘‘تیار کی گئی ہے
لاہور(نیٹ نیوز) موسم سرما کے دوران بے گھر افراد کو یخ بستہ سردی سے بچانے کیلئے منفرد ’’ٹینٹ جیکٹ ‘‘تیار کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے ڈیزائنر نے ایک ملٹی فنکشنل جیکٹ تیار کی ہے جسے سردی سے بچنے کیلئے پہننے کیساتھ ساتھ رات کو سونے کیلئے ٹینٹ کی شکل بھی دی جاسکتی ہے ۔اس جیکٹ کی تیاری کا عملی مظاہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ اورشیئر بھی کر چکے ہیں۔