اپنی زبان سے خود اپنی پیشانی چھونے والا عجیب شخص

اپنی زبان سے خود اپنی پیشانی  چھونے والا عجیب شخص

نیپال میں موجود ایک عجیب و غریب شخص منہ کے غیر معمولی طور پر لچک دار عضلات اور زبان کی لمبائی کے سبب اپنی زبان سے اپنی پیشانی چھو سکتا ہے

کھٹمنڈو(نیٹ نیوز)۔ 35 سالہ نیپالی بس ڈرائیور کا دعویٰ ہے کہ وہ دنیا میں سب سے لمبی زبان رکھتا ہے اور اپنی زبان سے اپنی پیشانی چھوسکتا ہے ۔ اگلے مرحلے میں وہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانا چاہتا ہے ۔ اپنی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد وہ نیپال کے چھوٹے سے علاقے سے پورے ملک میں مشہور ہوگیا ہے ۔یاگیاہ نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے اگر ڈراؤنی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملے تو مجھے کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے ایک دوست پسکار نیپال کہتے ہیں کہ یہ دماغی اور جسمانی طور پر مکمل تندرست ہے اور اس عمر میں پہنچ کر اس کے چہرے میں لچک پیدا ہوئی اور وہ زبان سے پیشانی چھونے کے قابل ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں