چائے آنکھوں میں موتیاکاخطرہ 74فیصد کم کرنے کیلئے کارگر

 چائے آنکھوں میں موتیاکاخطرہ 74فیصد کم کرنے کیلئے کارگر

ماہرین صحت نے کہاہے کہ چائے آنکھوں میں موتیاکے خطرے کو 74فیصد تک کم کردیتی ہے ۔

سکارامینٹو(نیٹ نیوز)یونیورسٹی آف کیلیفورنیاکے شعبہ صحت میں کی گئی تحقیق میں 10ہزار سے زیادہ افرادکی خوراک اور ان کی صحت کی صورتحال کاایک طویل عرصے تک جائزہ لیاگیا اور ان میں سے 1678افرادکی آنکھوں کا معائنہ بھی کیاگیا جس کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ چائے پینے اور موتیا کے درمیان گہرا تعلق ہوتاہے ۔موتیا’’گلوکوما‘‘ کے مرض میں آنکھ کے اندر دھیرے دھیرے دباؤ بڑھتا ہے جو خون کی رگوں کو متاثر کرتا ہے بعدازاں بصارت متاثر ہوناشروع ہوجاتی ہے آہستہ آہستہ دیکھنے کی صلاحیت مکمل طورپر ختم کردیتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق چائے میں اینٹی آکسیدنٹس اورسوزش دورکرنے والے اجزا موجود ہوتے ہیں جو آنکھوں کو اس خطرناک مرض سے بچاتے ہیں جبکہ روزانہ چائے پینے سے بینائی پھیلنے والی اس بیماری کا خطرہ74فیصد تک کم ہوجاتاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں