لیموں اور سبزیوں کے استعمال سے پتھریوں کا خطرہ کم
اگر آپ سبزیوں اور لیموں (بالخصوص لیموں پانی) کا استعمال بڑھاتے ہیں تو نہ صرف پتے بلکہ گردے کی پتھریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔
ڈرہم (نیٹ نیوز) نیوٹریئنٹس نامی جرنل میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبزیاں کھانے والے افراد دیگر افراد کے مقابلے میں پتھریوں سے مؤثر انداز میں بچے رہتے ہیں۔اس ضمن میں ایک تحقیقی سروے کیا گیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ سبزیوں پر اکتفا نہ کرنے والی خواتین میں دیگر کے مقابلے میں پتے کی پتھری ہونے کا خطرہ چارگنا تک بڑھ جاتا ہے ۔ سائنس دانوں نے سروے کے بعد کہا کہ ایک جانب تو لیموں پانی گردے میں پتھری بننے کے عمل کو پہلے سے ہی روکتا ہے اور اگر پتھری ہوتو اس کے بڑھنے کی رفتار کو بھی سست کرتا ہے ۔ اس ضمن میں یہ مشروب جادوئی اثرات رکھتا ہے یہاں تک کہ امریکی ماہر ڈاکٹر راجر سر اور جامعہ وسکانسن میں یورالوجی کے پروفیسر سٹیون ناکاڈا لیموں پانی کو تمام دواؤں سے بھی مؤثر قرار دیتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ لیموں میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سٹرک ایسڈ کی بلند مقدارپائی جاتی ہے اور یہ تیزاب گردے کی پتھریوں کا مؤثر سدِ باب کرتا ہے۔