نیند کی کمی سے دماغ خود کو کھانا شروع کردیتا ہے :تحقیق

نیند کی کمی سے دماغ خود کو کھانا شروع کردیتا ہے :تحقیق

یند کی کمی صرف جسمانی بوجھل پن کا باعث نہیں ماہرین نے اس کے دور تک کے اثرات نوٹ کرتے ہوئے یہ خطرناک خبردی ہے

اٹلی(نیٹ نیوز) نیند کی کمی صرف جسمانی بوجھل پن کا باعث نہیں ماہرین نے اس کے دور تک کے اثرات نوٹ کرتے ہوئے یہ خطرناک خبردی ہے کہ نیند کی کمی سے دماغ خود کو کھانا شروع کردیتا ہے اور اس کا ازالہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔ماہرین نے کہا کہ نیند کی مستقل کمی سے عصبی خلیات کی بڑی مقدار ختم ہوجاتی ہے اور ان کے درمیان روابط کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس کا عملی مظاہرہ اٹلی کی مارش پولی ٹیک یونیورسٹی کے پروفیسر مشیل بیلسی اور ان کے ساتھیوں نے کیا ۔ انہوں نے چوہوں پر کئے گئے تجربات سے ثابت کیا کہ بسا اوقات نیند کی کمی سے ہونے والے دماغی نقصان کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا۔ دن بھر کی تھکاوٹ اور دوڑ دھوپ کے بعد نیند سے اعصابی ٹوٹ پھوٹ بھی دور ہوتی ہے اور دماغ سے مضرکیمیائی اجزا بھی باہر نکلتے رہتے ہیں لیکن اگر مناسب نیند نہ لی جائے تو ایک انتہائی خطرناک عمل شروع ہوجاتا ہے جس میں دماغ اول خود سے خلیاتی کاٹھ کباڑ نہیں نکال پاتا بلکہ وہ خود کو نقصان پہنچانا شروع ہوجاتا ہے ۔پروفیسر مشیل نے کہا کہ دماغی تحقیق کی تاریخ میں یہ پہلی بار دیکھا گیا ہے کہ نیند کی کمی سے بعض دماغی خلیات دیگر روابط (سائنیپسس) کو کھانا شروع کردیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں