گوادر کے ساحل پر پائی گئی وہیل معائنے سے قبل ہی دفن

گوادر کے ساحل پر پائی گئی وہیل معائنے سے قبل ہی دفن

گوادر کے ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی 34فیٹ لمبی وہیل کو ماہرین کے جائزے سے قبل ہی دفنا دیا گیا.

گوادر(نیٹ نیوز)گوادر کے ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی 34فیٹ لمبی وہیل کو ماہرین کے جائزے سے قبل ہی دفنا دیا گیا،وہیل کو دفنانے میں جلد بازی اس لئے دکھائی گئی کہ اس کے جسم سے تعفن اٹھ رہا تھا اور قریب ہی سکیورٹی چیک پوسٹ موجود تھی تاہم وہیل کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آئے ہیں ۔ عالمی ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ بلیو وہیل کا بچہ تھا جبکہ گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے منسلک ایک سمندری حیات کے ماہر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بروڈی وہیل تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وہیل کی ساحل پر آجانے کی اطلاع ملنے کے بعد بھی محکمہ فشریز کے کسی عہدیدار نے مذکورہ مقام کا دورہ نہیں کیا اور صرف تصاویر کی مدد سے وہیل کا جائزہ لیا گیا جو بظاہر سکیورٹی اہلکاروں نے کھینچی تھیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے صدر محمد معظم خان کا کہنا تھا کہ وہیل کی موت کے بارے میں مختلف اندازے موجود ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ وہیل مچھلی پکڑنے کے جال میں پھنس کر ہلاک ہوئی کیوں کہ اس کے کسی جہاز سے ٹکرانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ ہماری ٹیم نے مچھلی کو دفن کئے گئے مقام کی کھدائی کر کے اس کے گوشت کے نمونے اکٹھے کئے ہیں جن کا ڈی این اے تجزیہ کیا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں