گارڈزکوماں باپ سمجھنے والے 2گوریلے
کانگو کی البرٹائن ویلی میں بنے نیشنل پارک میں رہنے والے 2گوریلے سکیورٹی گارڈزکو اپناماں باپ سمجھتے ہیں ۔
کنشاسا(نیٹ نیوز) جولائی 2007 میں ان گوریلوں کی ماؤں کو شکاریوں نے ہلاک کر دیا تھا، اس وقت ایک کی عمر 2ماہ تھی جبکہ دوسرا4ماہ کا تھا، سکیورٹی گارڈزنے گشت کے دوران ان بچوں کو تحویل میں لیاتھااور نیشنل پارک میں رکھ کران کی دیکھ بھال کی ۔پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹرانوسنٹ مبورناواکاکہناہے کہ دونوں گوریلوں نے رکھوالوں کی نقل اتارنا سیکھ لیا ہے اوروہ انہیں ہی ماں باپ سمجھتے ہیں۔