نوجوان نیند میں ہیڈ فون نگل گیا
تائیوان میں ایک نوجوان نے سوتے ہوئے وائرلیس ہیڈ فون نگل لیا۔تفصیلات کے مطابق تائیوان میں بین ہسو نامی نوجوان دوپہر کوقیلولے کے بعد اٹھا تو اسے احساس ہوا کہ اس کا وائر لیس ہیڈ فون غائب ہے
تائی پے (نیٹ نیوز)تائیوان میں ایک نوجوان نے سوتے ہوئے وائرلیس ہیڈ فون نگل لیا۔تفصیلات کے مطابق تائیوان میں بین ہسو نامی نوجوان دوپہر کوقیلولے کے بعد اٹھا تو اسے احساس ہوا کہ اس کا وائر لیس ہیڈ فون غائب ہے ،کمرے میں اچھی طرح تلاشی لینے کے باوجود اسے ہیڈ فون نہیں ملا، تو اس نے فیصلہ کیا کہ ڈیوائس کو آئی فون پر ٹریک کیا جائے ، نوجوان اس وقت حیرت زدہ رہ گیا، جب گمشدہ ایئر پوڈ اس کے پیٹ کے اندر سے بیپ کرنے لگا۔ بعدازاں ڈاکٹرنے آپریٹ کرکے ہیڈ فون کو پیٹ سے نکال لیا ۔