زرافے کا پیدائشی نقص دورکرنے کیلئے معالجاتی جوتے پہنادئیے گئے

زرافے کا پیدائشی نقص دورکرنے کیلئے معالجاتی جوتے پہنادئیے گئے

امریکہ کے مشہور ووڈلینڈ پارک چڑیا گھر میں زرافے کے بچے کو معالجاتی جوتے پہنائے گئے ہیں

نیویارک (نیٹ نیوز) جس سے توقع ہے کہ اس کا پیدائشی نقص دور ہوجائے گا۔چند روز قبل مادہ اولیویا سے پیدا ہونے والا بچہ زرافہ ویسے تو نارمل پیدا ہوا تھا لیکن اس کے بعد عملے نے محسوس کیا کہ اس کی پچھلی ٹانگوں کا نچلا حصہ ہموار اور سیدھا نہیں ہے اور اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو بڑا ہونے کے بعد اسے چلنے میں دقت پیش آسکتی ہے ۔اس کے بعد چڑیا گھر کے طبی عملے نے زرافہ کی ٹانگوں کا بغور جائزہ لیا اور اس کی مناسبت سے پلستر سمیت جوتے بنائے جو گھنٹوں کی تگ و دو کے بعد اسے پہنادیئے گئے ہیں۔ اس کیلئے پہلے خاص سانچوں میں جوتے ڈھالے گئے اور اس کے بعد زرافے کے بچے کو پہنائے گئے ۔ امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس کی ٹانگوںکا نقص دور ہوجائے گا اوریہ دیگر جانداروں کی طرح چلنے اور دوڑنے لگے گا۔زرافے کے بچے کا وزن 170 پونڈ ہے اور اب تک اس کا نام نہیں رکھا گیا ہے ۔ ماہرین کی ٹیم نے تمام طبی لٹریچر کا بغور مطالعہ کرکے پلائی کی لکڑی اور پولی ایتھائلین سے جوتا تیار کیا ہے ۔ ووڈلینڈ پارک چڑیاگھرمیں پیدائش کے بعد سے ہی عملہ زرافے کے بچے کی خصوصی دیکھ بھال کررہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں