40فٹ لمبے ،15ٹن وزنی ،بحری ڈائنو سار کی باقیات برآمد
انٹارکٹکا سے 70کروڑ سال قبل دنیا میں پائے جانیوالے بحری ڈائنو سار کی باقیات برآمد ہوئی ہیں
نیویارک(نیٹ نیوز)انٹارکٹکا سے 70کروڑ سال قبل دنیا میں پائے جانیوالے بحری ڈائنو سار کی باقیات برآمد ہوئی ہیں ۔ایلاسمو سارس کہلانے والے 40فٹ لمبے اور 15ٹن وزنی بحری ڈائنو سار کی باقیات ماہرین کو انٹارکٹکا کے برفیلے سمندر کی گہرائیوں سے ملے جہاں سے ناپیدہونیوالے جانوروں کی کچھ باقیات ملنے کے بعد مزید تلاش کا کام جاری تھا۔ماہرین نے بتایا کہ بحری ڈائنو سار کا تعلق جسم پر چھلکوں والے جانوروں کی نسل سے ہے اوریہ سمندرکی تہہ میں رہتے تھے اورسمندری جانوروں میں سب سے لمبے تھے ،اس کی باقیات ملنا حیران کن ہے ۔