بچھو کے زہر سے ٹی بی کو ٹھیک کرنیوالے مرکبات کی دریافت
ایک نئی تحقیق کے دوران بچھو کے زہرکے زبردست طبی فائدے سامنے آئے ہیں
سٹین فورڈ(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق کے دوران بچھو کے زہرکے زبردست طبی فائدے سامنے آئے ہیں،سٹین فورڈ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے ایک خاص طرح کے بچھو کے زہر میں ایسے مرکبات تلاش کئے ہیں جو سٹاف بیکٹیریا کو ختم کردیتاہے اور ٹی بی کے مرض کو ٹھیک کرسکتے ہیں ۔ بچھو کے زہر کی مقدار قلیل ہونے کی صورت میں ایسے مرکبات کو تجربہ گاہ میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے ۔ اس سے قبل ماہرین بچھوؤں کے زہرسے ملیریا کے خلاف جزو، کینسر کے علاج میں مددگار سالمات اور دماغی رسولیوں کی درست نشاندہی میں مدد لے چکے ہیں۔