پلاسٹک کچھوؤں کے بچوں کے مرنے کی بڑی وجہ بن گیا

پلاسٹک کچھوؤں کے بچوں کے مرنے کی بڑی وجہ بن گیا

سمندروں میں اندھا دھند پھینکا جانے والا پلاسٹک ہر طرح کی مچھلیوں کو یکساں طور پر تباہ کررہا ہے

پرتھ (نیٹ نیوز)سمندروں میں اندھا دھند پھینکا جانے والا پلاسٹک ہر طرح کی مچھلیوں کو یکساں طور پر تباہ کررہا ہے اور اب ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا کے سمندرو ں میں پائے جانے والے جتنے مردہ کچھوے کے بچے ملے ہیں ان کی نصف تعداد پلاسٹک سے ہلاک ہوئی اور ا ن کے پیٹ میں پلاسٹک کا کچرا بھرا ہوا تھا۔ اس سے قبل کئی مردہ وہیل کے پیٹ سے 12 کلوگرام تک پلاسٹک برآمد ہوا تھا اور اب کچھوے کے ننھے اور معصوم بچے بھی اس کے شکار ہورہے ہیں۔ سمندری کوڑے اور مچھلیوں کے جال بھی کچھوؤں کو تباہ کررہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں