کسی بھی شخص کی سوچ پڑھنے کا طریقہ
کوریا میں ایک ایسا علم پایا جاتا ہے جس کے ذریعے بہت حد تک یہ معلوم کیا جاسکتا ہے
سیئول (نیٹ نیوز)کوریا میں ایک ایسا علم پایا جاتا ہے جس کے ذریعے بہت حد تک یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ سامنے کھڑا آدمی کیا سوچ رہا ہے ۔ اس علم کا نام ’نن شی‘ ہے جس کے معنی ہیں ’آنکھوں سے ناپنا‘۔ اس علم کی ماہر 34 سالہ ڈاکٹر صوفی نیلینڈ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص یہ علم سیکھ سکتا ہے ۔ اسے سیکھنے کیلئے سب سے پہلے یہ بات ضروری ہے کہ کسی بھی صورتحال میں بولنے یا عمل کرنے سے پہلے آپ اس صورتحال کو سمجھنے اور پرکھنے کیلئے رضامند ہوں۔ اس دوران اپنے لاشعور کا استعمال کریں ۔ چہرے کے تاثرات، باڈی لینگوئج اور دیگر چیزوں کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ اس مشق سے آپ آہستہ آہستہ لوگوں کی سوچ کا اندازہ لگانے کے قابل ہوتے چلے جائیں گے ۔