چین میں گلاس واٹر سلائیڈ کا افتتاح
چین میں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے پہلی بارپھولوں سے سجی اور شیشے سے بنی واٹر سلائیڈ کھول دی گئی ہے ۔
شنگھائی (نیٹ نیوز)چینی صوبے ہینان کی کاؤنٹی لوآن چان کے پہاڑی سلسلے لاؤجن پر پہلی بار فائیو ڈی گلاس سے بنی 18میٹر طویل اور 66میٹر بلند واٹر سلائیڈ تعمیر کی گئی ہے ۔اس گلاس واٹر سلائیڈ کے اندر خوصبورت پھولوں کو اس طرح لٹکایا گیا ہے کہ سیاح سلائیڈ کے مزے لیتے ہوئے دلفریب منظر بھی انجوائے کرتے ہیں۔