چاند کی شکل والے غبارے نے سڑک پرہلچل مچادی،ٹریفک متاثر

چاند کی شکل والے غبارے نے سڑک پرہلچل مچادی،ٹریفک متاثر

یوں تو آسمان پر روشنی بکھیرتا چاند سب ہی نے دیکھا ہے لیکن جناب چین میں تو چاند سڑک پر اُتر آیا ہے

بیجنگ (نیٹ نیوز)یوں تو آسمان پر روشنی بکھیرتا چاند سب ہی نے دیکھا ہے لیکن جناب چین میں تو چاند سڑک پر اُتر آیا ہے ۔یہ دلچسپ منظر چین کے صوبے گونگ ژی کے شہر لیو ژو کی سڑک پر اُس وقت دیکھے گئے جب ایک چاند کی تھیم سے رنگا دیوہیکل غبارہ سڑک پر گھومتا دکھائی دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق مڈ آٹم فیسٹیول کی مناسبت سے منعقد ہ ایک ایونٹ میں یہ غبارہ لگایا گیا تھا تاہم تیز ہواؤں کے سبب غبارہ اُڑ کر سڑک پر آگیا جبکہ دیوہیکل غبارے کے سڑک پر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں